مشی گن: ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ لوگوں کی اکثریت اپنی مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے چکر میں اپنے جگر کی صحت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مشہور نباتاتی سپلیمنٹس جیسے ہلدی اور گرین ٹی کا زیادہ استعمال لوگوں میں طبی مسائل پیدا کرسکتا ہے۔
یونیورسٹی آف مشی گن کے طبی محققین نے 2017 سے 2021 تک کے اعداد و شمار کو دیکھا جس میں 9,685 افراد کا احاطہ کیا گیا۔ معلوم ہوا کہ تقریبا 4.7 فیصد سے زائد بالغوں نے پچھلے 30 دنوں میں چھ ممکنہ طور پر سپلیمنٹس میں سے ایک استعمال کیا تھا جن میں سب زیادہ استعمال ہونے والا سپلیمنٹ ہلدی اور گرین ٹی ہے۔
سپلیمنٹ استعمال کرنے والے زیادہ تر یہ نباتیات اپنی مرضی سے لیتے ہیں نہ کہ کسی طبی ہدایات کی وجہ سے۔ اور اگرچہ ان سپلیمنٹس سے جڑے جگر کے خراب ہونے کی خبریں نئی نہیں ہیں، کچھ عرصے سے ان میں اضافہ ہونے کی اطلاع دی جا رہی ہے۔
طبی محققین کو تشویش ہے کہ لوگ اس بات سے لاعلم ہیں کہ وہ یہ سپلیمنٹس زیادہ مقدار میں لینے کے سنگین خطرے سے دوچار ہیں جس کا نتیجہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں داخل ہونا ہوسکتا ہے۔
جمعرات, مئی 22
تازہ ترین
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک
- چین عالمی سبز ترقی کو فروغ دینے میں ایک ثابت قدم اداکار ہے۔
- آرمی چیف اور وزیراعظم سے اپیل، جہاد کے تصور پر قوم کو متحد کریں: حافظ نعیم الرحمان
- پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے: ترک سفیر