ممبئی: بالی وڈ اداکارہ رمی سین نے پلاسٹک سرجری کرانے کی خبروں پر اپنی خاموشی توڑ دی۔
اداکارہ کی نئی تصاویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے دعوی کیا تھا کہ رمی سین نے پلاسٹک سرجری کروا لی ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اگر لوگوں کو ایسا لگ رہا ہے کہ انہوں نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے اور وہ خوبصورت لگ رہی ہیں تو یہ ان کیلئے بہت اچھا ہے۔رمی سین نے بتایا کہ انہوں نے صرف فِلرز، بوٹوکس اور پی آر پی کا علاج کروایا ہے اور کوئی بھی ان چیزوں کو استعمال کر کے اچھا لگ سکتا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ پلاسٹک سرجری کروانے کی ضرورت اسے ہوتی ہے جو جرم کرنے کے بعد فرار ہونا چاہتا ہو کیوں کہ بھارت سے باہر بہت سارے اچھے ڈاکٹرز ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ فیس لفٹ بھی کروانا چاہتی ہیں لیکن وہ 50 سال کی عمر کے بعد اس کے بارے میں سوچیں گی۔
یاد رہے کہ رمی سین کئی کامیاب بالی وڈ فلموں میں کام کرچکی ہیں جیسے باغبان، دھوم، گرم مسالہ، پھر ہیرا پھیری اور گول مال شامل ہیں۔
جمعرات, نومبر 21
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار