ہو چی منھ: ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی کے ویت ڈک اسپتال کے ڈاکٹروں نے حال ہی میں ایک غیرملکی کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی کو نکالا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرجنز نے ہنگامی سرجری کر کے ویتنام میں ایک بھارتی نوجوان کی جان بچائی جس میں بام مچھلی شہری کی آنتوں کو کاٹ کر اس کے پیٹ میں داخل ہو گئی تھی۔
ایک 31 سالہ بھارتی شہری کو پیٹ میں شدید درد کے ساتھ ہنوئی کے ویت ڈک اسپتال کے ایمرجنسی روم میں لایا گیا جو پیٹ میں درد کی اذیت سے کراہ رہا تھا۔
ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ہم نے لوگوں کے جسموں میں بہت سی چیزیں دیکھی ہیں لیکن ایک زندہ بام مچھلی کبھی نہیں دیکھی۔
اس لیے انھیں پہلے تو مریض کی بات پر یقین نہیں آیا تاہم ایکس رے امیجنگ اور الٹراسانڈ ٹیسٹ نے آدمی کے پیٹ میں واقعتا بام مچھلی دریافت کی۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم