اداکارہ اشنا شاہ نے خود پر تنقید کرنے والے مداحوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پاکستانیوں کو منافق قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے مختصر اور بولڈ لباس پہننے سمیت ان کی جانب سے ٹانگیں دکھانے پر ان کے شوہر کو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لیکن پاکستانیوں کا دماغ خراب ہوجاتا ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوری اور ایکس پر کی گئی ٹوئٹ میں پاکستانیوں کی منافقت پر تنقید کی اور لکھا کہ ایک طرف تو پاکستانی مسلمان نرگس فخری کے آئٹم گانوں کو شوق سے دیکھتے ہیں اور ان پر جھومتے ہیں، دوسری طرف وہ ان کے لباس پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔
اشنا شاہ نے لکھا کہ وہ کینیڈا جیسے ملک میں پلی بڑھیں، جہاں کی تربیت یہاں سے مختلف ہے جب کہ انہوں نے ایسے ہی ماحول میں تربیت پانے والے سفید فام مرد سے شادی کی جو ان کی طرح لبرل اور کھلی ذہنیت کے مالک ہیں۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ ان کے مختصر یا بولڈ لباس پہننے سمیت ان کی جانب سے بیرون ملک میں ٹانگیں دکھانے پر ان کے شوہر کو کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لیکن ان کی ایسی تصاویر دیکھ کر پاکستانیوں کا دماغ خراب ہوجاتا ہے۔
انہوں نے پاکستانیوں کو منافق قرار دیا اور لکھا کہ وہ ایک طرف نرگس فخری کی ڈانس دیکھ کر انجوائے کرتے ہیں، دوسری جانب وہ ان کے لباس پر تنقید کرتے ہیں۔
اداکارہ کے مطابق ان میں اور پاکستانیوں میں یہی فرق ہے کہ ان کی تربیت دو مختلف ماحول میں ہوئی لیکن وہ پاکستانیوں کی منافقت دیکھ کر حیران ہوتی ہیں۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔