پیرس: اولمپکس میں فائنل سے کچھ دیر قبل نااہل قرار دی گئی بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ونیش پھوگاٹ نے گولڈ میڈل کے لئے فائنل میں پہنچ کر ڈس کوالیفائی ہونے پر قوم سے معذرت کرلی۔
ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ آپ کے خواب اور میرا حوصلہ ٹوٹ گیا، مجھے معاف کردو، اب مجھ میں مزید طاقت نہیں رہی، ریسلنگ الوداع۔
یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں بدھ کو خواتین کے 50 کلوگرام فری اسٹائل فائنل سے چند گھنٹے قبل بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ کو 100 گرام وزن زیادہ ہونے پر مقابلے کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔
ونیش پھوگاٹ کو گولڈ میڈل کے لیے امریکا کی سارہ ہلڈیبرانڈ کے ساتھ مقابلہ کرنا تھا تاہم فائنل سے کچھ دیر قبل انکا وزن 50 کلو سے 100 گرام زیادہ ہو گیا جس کی وجہ سے وہ ڈس کوالیفائی ہوگئیں۔
فائنل میں پہنچنے پر وینیش پھوگاٹ کا پیرس اولمپکس میں کم از کم چاندی کا تمغہ جیتنا طے تھا اور ملک کے کونے کونے سے انہیں ریسلنگ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی بھارتی خاتون بننے پر مبارکبادیں دی جا رہی تھیں تاہم ڈس کوالیفائی ہونے کی وجہ سے وہ چاندی کے تمغہ سے محروم رہ گئیں۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم