سڈنی: آسٹریلوی عدالت نے کتوں کے ساتھ اذیت ناک جنسی زیادتی، تشدد اور قتل کرنے کے جرائم میں معروف ماہر حیوانیات ایڈم رابرٹ کورڈن برٹن کو 10 سال قید کی سزا سنادی۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عدالت کے سامنے 51سالہ ایڈم برٹن نے 42سے زیادہ کتوں کے ساتھ جنسی زیادتی اوران پر اذیت ناک تشدد جیسے جرائم کا اعتراف کیا۔ جنسی زیادتی اور اذیت ناک تشدد کے نتیجے میں بیشتر کتوں کی موت واقع ہوگئی تھی۔
ایڈم برٹن نے اعتراف کیا کہ وہ کتوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد کرتے ہوئے فلم بناتا تھا، اور اسے فرضی نام سے آن لائن شائع کرتا تھا اور اس کے بدلے میں وہ بچوں کے ساتھ بدسلوکی پر مبنی مواد حاصل کرتا تھا۔
ایڈم برٹن کا تعلق برطانیہ سے ہے مگر وہ بیس برس قبل آسٹریلیا منتقل ہوگیا تھا جہاں اس نے چارلس ڈارون یونیورسٹی میں حیوانیات کا مضمون پڑھانا شروع کیا۔ ایڈم برٹن کو مگرمچھوں کے مطالعے کا ماہر سمجھا جاتا تھا اور اسی حیثیت سے اس نے نیشنل جیوگرافک اور بی بی سی جیسے عالمی شہرت یافتہ اداروں کے ساتھ کام بھی کیا۔
کتوں کے ساتھ ایڈم برٹن کے اذیت ناک وحشیانہ سلوک کا آغاز 2014میں ہوا تھا جب اس نے اپنے دو پالتو کتوں کو جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
ایڈم برٹن ایک آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے کتے خریدتا، انہیں جنسی زیادتی اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتا اور پھر قتل کردیتا تھا۔ ان تمام واقعات کی وہ موبائل فون کے ذریعے ویڈیوز بناتا تھا اور پھر انہیں ٹیلی گرام پر بنے گروپوں میں فرضی نام سے پوسٹ کرتا تھا اور وہیں پر بچوں سے بدسلوکی پر مبنی مواد حاصل کرتا تھا۔
ایڈم برٹن کی گرفتاری 2022میں عمل میں آئی تھی، اور پھر دو سالہ تفتیش اورعدالتی کارروائی کے بعد جرم ثابت ہونے پرعدالت نے اسے 10سال قید کی سزا سنادی۔
پیر, جون 30
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی