بنگلا دیش میں نوبیل انعام یافتہ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت نے حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب بنگلا دیش کے ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی جہاں ڈاکٹر یونس سے بنگلا دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے حلف لیا۔
رپورٹس کے مطابق طلبہ رہنما ناہید اسلام اور آصف محمود بھی 17 رکنی عبوری حکومت میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد کے استعفے اور پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کو بنگلادیش کی عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔
جمعرات کو ڈاکٹر محمد یونس کے پیرس سے وطن واپس پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھے گئے اور میڈیا سے گفتگو میں یونس کی آواز بھر گئی۔
ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ طلبہ نے ملک کو بچالیا،آزادی کا تحفظ اور امن واستحکام کے لیے کام کرنا ہے، ساتھ کھڑے نوجوانوں کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔
خیال رہے کہ عبوری حکومت کی سربراہی کے لیے پروفیسر محمد یونس کا نام طلبہ تحریک کے رہنماوں کی جانب سے دیا گیا تھا۔دوسری جانب بھارت فرار ہونے والی مستعفی وزیراعظم حسینہ واجد کے مستقل قیام کا فیصلہ نہ ہوسکا۔
بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیئم جے شنکر نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی سے بنگلا دیش کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، بھارت کا کہنا ہے حسینہ واجد اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گی۔
جمعہ, نومبر 22
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار