اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخ میں کمی لائے بغیر زراعت اور انڈسٹری کی پیداواری لاگت میں کمی لانا ممکن نہیں۔
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے چالیس برس بعد پاکستان کو گولڈ میڈل دلایا، ارشد ندیم کو ایوارڈ دینے کے لیے صدر مملکت کو خط لکھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر میں کئی ماہ سے بہت محنت کی گئی، ہمیں اگر زراعت، انڈسٹری کو بڑھانا ہے تو اس کی لاگت کم کرنی ہوگی، دوسرے ممالک سے کاسٹ میں مقابلہ کرنے کے لیے لاگت میں کمی لازمی ہے اس کے بغیر مارکیٹ میں قدم جمانا ممکن نہیں اس میں بجلی کا بہت بڑا کردار ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ روٹین میں کام کو تعطل کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، فائلین کا عمل تیز کیا جائے ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے، ہر وزارت کو پیپرلیس کلچر کے فروغ کے لیے تیار کیا جائے وسائل موجود ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر میں افسران کی تبدیلی کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ میں ان میں سے کسی کو نہیں جانتا، ان سے متعلق بڑی عرق ریزی سے کام کیا اور انہیں ہٹایا مگر عدالت نے اسٹے آرڈر دے دیا تاہم بعد میں وہ اسٹے آرڈر بھی خارج ہوگیا، کوئی شخص عقل کل نہیں ہوتا ہمیں بطور ٹیم ورک کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پیداواری لاگت کم کیے بغیر برآمدات کو بڑھانا دیوانے کا خواب ہوگا، ایف بی آر کی بحالی کے بغیر نہ تو مالی گنجائش نکلے گی اور نہ قوم آگے ترقی کرسکے گی۔
وزیر اعظم نے گورننس میں بہتری کیلیے ڈیجیٹائزیشن کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزارتوں کے پاس اختیار ہے، اپنے آپ کو پیپر لیس کریں، ملک میں کاروبار کی ترقی کے لیے متحرک ہوں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کریز سے باہر نکل کر چھکا ماریں گے توکیپٹن سمیت آپ کو بھی کریڈٹ ملے گا، ہمیں 77 سال کی بیماریوں سے جان چھڑانی ہے۔
وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماضی میں وقت ضائع ہوا اس سے سبق سیکھیں گے۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت اور قوم 14اگست کا دن روایتی جوش و خروش سے منائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں ضائع ہونے والے وقت سے سبق حاصل کرکے محنت کریں گے، ارشد ندیم قوم کا ہیرو ہے ، ارشد ندیم نے 40سال بعد پاکستان کو گولڈ میڈل جیت کر دیا ہے، پوری قوم اللہ کا شکر ادا کررہی ہے ،خوشیاں منارہی ہے، ارشد ندیم نے ماضی قریب میں بھی مقابلوں میں حصہ لیا، اللہ نے محنت اور ریاضت کی وجہ سے ارشد ندیم کو یہ مقام عطاکیا۔
بدھ, اگست 27
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی