راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سہولت کاری پر سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا نیٹ ورک پکڑا گیا۔
ذرائع کے مطابق جیل میں عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے شبہے میں اڈیالہ جیل کے مزید 2 افسران سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے، افسران میں اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر اور اسسٹنٹ ناظم شامل ہیں، دونوں افسران سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اکرم کے قریب رہائش پذیر تھے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم سے حاصل معلومات پر مزید 6 ملازمین سے پوچھ گچھ کی جائے گی، محمد اکرم کے 2 اردلی، 3 وارڈر اور ہیڈ وارڈر سے پوچھ گچھ کی جائے گی، تمام ملازمین محمد اکرم کے قریبی تصور کیے جاتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 یورپی ممالک کے نمبرز پر واٹس ایپ کے استعمال کے شواہد بھی مل گئے ہیں، محمد اکرم پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری اور ایک سابق صوبائی وزیر کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق محمد اکرم پر بانی پی ٹی آئی کے لیے پیغام رسانی اور سہولت کاری کا الزام ہے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم مجموعی طور پر 15 سال سے زائد عرصے سے اڈیالہ جیل میں تعینات رہے، بانی پی ٹی آئی کو خلاف ضابطہ سہولیات پر جیل انتظامیہ کی میٹنگ آج ہونے کا امکان ہے۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔