پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)پنجاب کے صدر حماد اظہر نے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
ایک بیان میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان تک رسائی نہیں ہے، انہوں نے پریس کانفرنس نہیں کی اور نہ ہی کوئی ڈیل کی، ان کی نقل و حرکت پر بہت سختی ہے اور وہ اڈیالہ نہیں جاسکتے۔
حماد اظہر نے کہا کہ پنجاب کی تنظیم میں بہت سارے ایسے فیصلے ہوئے جن پر نہ تو ان کی رائے شامل تھی اور نہ ہی رضامندی، اکثر فیصلے ایسے بھی تھے جن پر میرٹ کے بجائے لابنگ اور بانی پی ٹی آئی تک محدود رسائی اور یکطرفہ معلومات پہنچائی گئیں، کافی عرصے سے لابنگ جاری تھی کی لاہور کے صدر چوہدری اصغرکو بدلا جائے، آج وہ کامیاب ہوگئے اور خان صاحب کو غلط حقائق دے کر ہدایت حاصل کرلی۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت بھی مجھ سیمتفق ہیکہ ایسیفیصلے صرف اور صرف خان صاحب تک محدود رسائی کا نتیجہ ہیں،کچھ ریجنز میں ہمارے رہنما بہت پریشان ہیں لیکن خان صاحب تک اطلاع نہیں، ایسی صورت میں مفاد پرست رابطے کے فقدان کا فائدہ اٹھاتے ہیں، بڑی تنظیمی ذمہ داری صرف ان لوگوں کے پاس ہونی چاہیے جن کی پارٹی لیڈر تک رسائی ہو، میں بانی پی ٹی آئی کا ایک کارکن تھا اور رہوں گا۔
دوسری جانب تحریک انصاف لاہور کے صدر چوہدری اصغر گجر نے بھی پارٹی صدارت چھوڑ دی۔ ان کے ساتھ پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ ذیشان رشید بھی مستعفی ہوگئے۔
چوہدری اصغر گجر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے جدوجہد میں ساتھ دینے پرکارکنوں کا مشکور ہوں، امید ہیکہ آنے والا صدر مجھ سے بھی بہتر جدوجہد کرے گا۔
پیر, جولائی 7
تازہ ترین
- نواسہ رسولؐ کی جدوجہد ظلم و جبر کیخلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے: مریم نواز
- پنجاب کی صورتِ حال پرامن، کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں: گورنر
- آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا برپا، عالمِ اسلام بدستور خاموش ہے: خواجہ آصف
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے