اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے الیکٹرک گاڑیوں کے ذریعے گرین ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہائی ٹیک برآمدات میں اضافے کا باعث ہوگا اور تجارتی خسارے میں کمی کے لیے بھی اہم قدم ہو گا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ غیر ملکی قرضے لینے کے بجائے پاکستان کو سرمایہ کاری کی منزل بنانا پڑے گا۔
اسلام آباد میں بین الاقوامی کار کمپنی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا کہ حکومت الیکٹرک گاڑیوں کے ذریعے گرین ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
وزیر خزانہ نے پاکستان کے مستقبل کے لیے پائیدار جدت کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ نئی ملازمتوں کے مواقع اور آٹوموٹو سیکٹر میں تکنیکی ترقی کو فروغ ملے گا اور پاکستان کی برآمدی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی ابھرتی مارکیٹ ہائی ٹیک برآمدات میں اضافے کا باعث بنے گی اور تجارتی خسارے میں کمی کے لیے بھی یہ ایک اہم قدم ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور صنعتی شراکت داروں کو مل کر ایسی جدت متعارف کرانی ہوگی اور اس طرح کے اقدامات سے آنے والے برسوں میں پائیدار ترقی اور استحکام میں مدد ملے گی۔
جمعہ, نومبر 22
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار