اسلام آباد: مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے آبپارہ چوک سے ڈی چوک تک احتجاجی مارچ کیا۔
مختلف مذہبی جماعتوں کے سینکڑوں کارکنان ریلی کی صورت میں ایکسپریس چوک پہنچ گئے۔ اس موقع پر اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی جس نے ڈی چوک کی جانب جانے والیراستے بند کردیے۔
تحفظ ختم نبوت مارچ کے شرکا تاجدار ختم نبوت زندہ باد زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔ مظاہرین نے مبارک ثانی کیس کے فیصلے میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے قادیانیوں کی تبلیغ سے متعلق نکتے کی مخالفت کی۔
انتظامیہ نے تحفظ ختم نبوت مارچ کے شرکا پر ریڈ زون میں داخل نہ ہونے کے لیے زور دیا تاہم مظاہرین رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے ریڈزون میں داخل ہوگئے اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچ گئے۔ ریڈ زون پہنچنے پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ بھی شروع کر دی گئی۔
مظاہرین ڈی چوک کا گیٹ زبردستی کھلوا کر ریڈ زون کی جانب روانہ ہوگئے اور مشتعل مظاہرین نے ڈی چوک سے رکاوٹیں بھی ہٹا دیں۔
منگل, اپریل 15
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔