اسلام آباد: پاور ڈویژن نے الیکٹرک گاڑیوں، موٹرسائیکل اور الیکٹرک رکشہ کے فروغ کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ملک بھر میں بیٹری چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے معیار کا مسودہ تیار کرلیا۔
پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بیٹری چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے معیار کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جبکہ چارجنگ اسٹیشنز کو سستی بجلی فراہم کرنے پر غور ہورہا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چارجنگ اسٹیشنز کا قیام عالمی معیارات پر عمل میں لایا جائے گا، اور مسودے کو تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد جلد پاور ڈویژن سے منظور کرایاجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ چارجنگ اسٹیشن کے لیے بجلی کے کنکشنز ترجیجی بنیاد پر دیے جائیں گے اور چارجنگ اسٹیشن کے لیے بجلی کی سپلائی اور وولٹیج کو یقینی بنایا جائے گا۔
وفاقی وزیر برائے توانائی کا کہنا تھا کہ چارجنگ بیٹریز کی ٹیسٹنگ کیلیے بھی معیاری ٹیسٹنگ سنٹرز قائم کیے جائیں گے۔
اویس لغاری نے کہا کہ ان اقدامات سے پیٹرول پرچلنے والی گاڑیوں کیاخراجات میں خاطر خواہ کمی ہو گی اور پاکستان میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
جمعرات, نومبر 21
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار