رحیم یار خان (نیوز ڈیسک )رحیم یار خان کے کچے میں گزشتہ شب ڈاکوں کے حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار سعید احمد کا بیان سامنے آگیا۔گزشتہ شب پولیس کی گاڑی پر ڈاکوں کے حملے میں 12 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے تھے۔ پولیس اہلکار شفٹ کی تبدیلی کے بعد واپس جاتے ہوئے ڈاکوں کے حملے کا نشانہ بنے تھے۔حملے میں زخمی پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ ڈاکوں نے چلتی ہوئی گاڑی پر راکٹ لانچر کے برسٹ مارے تھے۔ انہوں نے بتایاکہ ڈاکو گنے کے کھیت میں گھات لگا کر بیٹھے تھے جنہوں نے چلتی گاڑی پر حملہ کیا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ زیادہ تر اہلکار موقع پر ہی شہید ہوئے، ہم نے کرالنگ کرتے ہوئے جان بچائی، گاڑی خراب نہیں تھی نہ ہی راستے میں رکی تھی۔دوسری جانب حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ شہدا کی نماز جنازہ میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی، آئی جی پنجاب عثمان انور اور اعلی پولیس حکام نے شرکت کی۔بعدازاں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نماز جنازہ کے بعد شیخ زاید اسپتال رحیم یارخان پہنچے اور زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔ انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کے بلند حوصلے کو سراہا۔
اتوار, جولائی 6
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔