اسلام آباد(کامرس ڈیسک)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہیکہ ایسے ہی شور مچایا جارہا ہے کہ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری نہیں ہوگی لیکن ہم پرامید ہیں کہ ستمبر میں آئی ایم ایف کا بورڈ منظوری دیگا۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ کمرشل بینکوں سے فنڈز کی فراہمی کیلئے مثبت بات چیت ہوئی اور بین الاقومی ایجنسیوں کی جانب سے ریٹنگ بہتر ہونے سے کمرشل بینکوں کا ردعمل مثبت ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے سعودی وزیرخزانہ سے بھی بات چیت مثبت رہی، چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا ردعمل مثبت ہے، دوست ممالک اپنے ایگزیکٹو ڈائریکٹرزکے ذریعے آئی ایم ایف کواعتماد میں لیں گے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے 37 ماہ میں 3 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسگ درکار ہے، رواں سال پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی بیرونی فناسنگ کی ضرورت ہے۔محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ایس بی اے کے وقت بھی شور مچایا گیا کہ آئی ایم ایف منظوری نہیں دے گا اور اب بھی ایسے ہی شور مچایا جارہا ہے کہ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری نہیں ہوگی، ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی آئی ایم ایف بورڈ پروگرام کی منظوری دے گا اور پرامید ہیں کہ سمتبر میں آئی ایم ایف کا بورڈ منظوری دیگا، آئی ایم ایف سے ہر دوسرے روز بات چیت ہورہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تاجروں سے ٹیکس وصولی کیلئے حکومت پرعزم ہے، تاجروں سے ٹیکس لیکر سہولتیں بھی فراہم کریں گے، اس معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا ہے اور لے رہے ہیں۔
بدھ, جولائی 2
تازہ ترین
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔