اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر، اسدقیصر، شبلی فراز اور رف حسن شریک تھے جبکہ جے یوآئی کی جانب سے عبدالغفورحیدری، مولانا لطف الرحمان اور مولانا امجد خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پرمشاورت کی گئی اور کئی فیصلے کیے گئے۔ملاقات کے بعد پی ٹی آئی اور جے یو آئی رہنماں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی پرمشترکہ طورپرآگے بڑھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا تھاکہ آج وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی ہے، پارلیمان میں روزانہ کے معاملات پر اکھٹے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے، سینیٹ میں شبلی فراز اور کامران مرتضی معاملات کو اکھٹے آگے بڑھائیں گے۔
اتوار, اپریل 20
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔