جیکب آباد(نیوزڈ یسک)ایران بس حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمی زائرین پاکستان منتقل کر دیئے گئے۔ایران کے شہر یزد میں بس حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمی زائرین کو خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان منتقل کیا گیا، میتوں اور زخمیوں کو سی 130 جہاز کے ذریعے ایران سے پاکستان کے شہر جیکب آباد پہنچایا گیا، جیکب آباد ایئربیس پر صوبائی وزیر ناصر شاہ، کمشنر لاڑکانہ غلام مصطفی نے میتیں اور زخمیوں کو وصول کیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق میتیں لے کر آنے والے سی 130 جہاز نے پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے اور ایرانی وقت کے مطابق 4 بجے یزد ایئر پورٹ سے اڑان بھری، ایرانی حکام نے پورے پروٹوکول کے ساتھ زائرین کی میتوں کو رخصت کیا۔زائرین کی میتوں کی روانگی سے قبل یزد ہوائی اڈے پر تعزیتی تقریب کا انتظام بھی کیا گیا، تقریب میں یزد کے گورنر، مقامی حکام اور پاکستانی سفارت خانے کے سیکنڈ سیکرٹری اور زائرین کے علاوہ ایران میں موجود پاکستانی بھی موجود تھے۔میتوں کے تابوت پاکستانی اور ایرانی پرچموں میں لپیٹ کر روانہ کئے گئے، شہدا کے لئے خاک امام رضا کا ہدیہ بھی دیا گیا، میتوں کے ساتھ پاکستانی قونصلر برائے زاہدان محمد صدیق بھی تھے، محمد صدیق جہاز میں میتوں کے ساتھ پاکستان پہنچے۔میتوں کی شناخت کا عمل صبح مکمل کر لیا گیا تھا، شناخت کے بعد ان کا پیپر ورک مکمل کیا گیا جس کے بعد کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ایرانی حکام نے شہدا کو ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کئے۔سفارتی ذرائع کے مطابق صبح ڈپٹی گورنر یزد کے ساتھ پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے انتظامات کے حوالے سے اجلاس بھی منعقد کیا، اجلاس میں میتوں کی پاکستان روانگی پر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی، میتوں کے ہمراہ کچھ زخمی بھی پاکستان پہنچے۔ایرانی حکومت کی جانب سے بس حادثہ میں زخمی زائرین کا مفت علاج کیا گیا، ایرانی حکومت نے زخمی زائرین کے ویزا ایکسپائر ہونے کی صورت میں مکمل صحتیابی تک بغیر ویزا رہائش کی سہولت کی یقین دہانی کرائی تھی۔
ہفتہ, دسمبر 14
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں