راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا ہے کہ عمران خان کا جیل میں مورال کافی بلند ہے، وہ جیل میں رہنے کے عادی ہو چکے ہیں۔اڈیالہ جیل میں شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹروں نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ڈاکٹر نے طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو دوا تجویز کی تھی لیکن بانی پی ٹی آئی کے اپنے معالج نے سرکاری ڈاکٹر کی دوا لینے سے روک دیا تھا۔بانی پی ٹی آئی کے وکلا کی درخواست پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔دوسری جانب عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے طبی معائنے کے بعد ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔ ویڈیو بیان میں ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا تھاکہ بانی تحریک انصاف تندرست اور متحرک ہیں، جیل میں ان کی صحت کافی اچھی ہے اور انہیں جیل میں کھانے پینے کی کوئی تکلیف نہیں، ان کا پیٹ ٹھیک ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی دل کی دھڑکن اوربلڈ پریشر بھی معمول کے مطابق ہے، ان کا جیل میں مورال کافی بلند ہے، وہ جیل میں رہنے کے عادی ہو چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی جیل میں ایکسرسائز بھی کرتے اور کتابیں پڑھ رہے ہیں۔
پیر, مارچ 24
تازہ ترین
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق