اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نیوز کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے شمالی غزہ کی بنی صالح مسجد میں قرآن پاک کے نسخوں کی بیحرمتی کی اور اپنی مکروہ حرکت کی باڈی کیمرے سے ویڈیو بھی بنائی۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں اسرائیلی فوجیوں کو مسجد میں قرآن پاک کے نسخوں کی بے حرمتی کرتے ہوئے اور نذر آتش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اسرائیل کی جانب سے غزہ میں قرآن پاک کی توہین پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔اسرائیلی فوجیوں کی اشتعال انگیز کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے حماس کا کہنا ہے کہ اس طرح کا نفرت انگیز اقدام اسرائیلی فوج کی انتہاپسند فطرت کو ظاہر کرتا ہے، سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز پوسٹ کرنا اسرائیل کی منظم مجرمانہ پالیسی کی نشاندہی کرتا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ کی 609 مساجد کو شہید کر چکی ہے، اسرائیلی بمباری سے اب تک 211 مساجد کو جزوی نقصان بھی پہنچا ہے۔اسرائیلی جارحیت سے متاثر ہونے والی مساجد میں غزہ شہر کی 1400 سال پرانی عمری مسجد بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ صیہونی فوج غزہ میں 3 گرجا گھروں کو بھی تباہ کرچکی ہے۔اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں7 اکتوبر 2023 سے اب تک 40 ہزار 300 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ اس کے علاوہ 93 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
بدھ, ستمبر 3
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی