لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)رحیم یار خان میں دو روز قبل ماچھکہ کے علاقے میں ڈاکوں کے حملے میں اغوا ہونے والے اہلکار کانسٹیبل احمد نواز کو ڈاکو جبارلولائی کی رہائی کے بدلے چھوڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔رحیم یارخان میں ماچھکہ حملے کے بعد ایک پولیس اہلکاراحمد نواز کو ڈاکوں نے اغوا کرلیا تھا۔ پولیس ترجمان کے مطابق آج آپریشن کے بعد مغوی پولیس اہلکارکی بازیابی عمل میں آئی ہے لیکن ساتھ ہی ایک خطرناک ڈاکو جبار لولائی کی رہائی اورساتھی ڈاکوکی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیوبھی وائرل ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس اہلکارکی رہائی اسی ڈاکو کی رہائی اورمبینہ ڈیل کا نتیجہ ہے تاہم پولیس حکام نے اس مبینہ ڈیل کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ ذرائع نے بتایاکہ قتل اور اغوا کا ملزم جبارلولائی جیل میں قید تھا۔خیال رہے کہ 22 اگست کو ڈاکوں کے حملے میں 12پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ پولیس ترجمان کے مطابق آئی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے پولیس اہلکار کے اہلخانہ سے ملاقات کی اوربازیابی پر مبارکباد دی۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔