کراچی(نیوزڈیسک)صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے گولیمار میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گولیمار سے گزرنے والی مذہبی جماعت کی ریلی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے جبکہ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔فائرنگ کے بعد مشتعل افراد نے متعدد گاڑیوں کو بھی نذر آتش کردیا، ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے کر متعلقہ علاقے کے افسران سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے کہا کہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور معاملہ کنٹرول کررہی ہے۔دوسری جانب صوبائی وزیرداخلہ ضیا لنجار نے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کو فون کر کے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے، وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ پولیس فوری طور پر امن وامان کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کرے اور جلا گھیرا اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔
منگل, اپریل 15
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔