اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کی تقریر کے دوران قومی اسمبلی میں قہقہے لگ گئے۔قومی اسمبلی اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ 22 اگست کے ترنول جلسے کے لیے اسلام آباد ای 11 میں سویا ہوا تھا، ایس ایچ او گولڑہ چند پولیس اہلکاروں اور دیگر لوگوں سمیت وہاں پہنچے اور میرے ساتھیوں ہر تشدد کیا۔انہوں نے بتایاکہ مجھے ایس ایچ او گولڑہ نے اٹھایا اور کہا ہمارے ساتھ چلو، میں نے کہا مجھے برش کرنے دو کپٹرے پہننے دو ساتھ چلتا ہوں جس پر ایس ایچ او نے مجھ پر اسلحہ تان لیا اور میرے ساتھی کے منہ پر تھپڑ مارے، اس درندگی کے بعد میں نے اپنے ساتھیوں کو کہا ان کو سبق سکھا۔ان کا کہنا تھاکہ میرے ساتھیوں نے ان کی خوب تسلی کرائی، دوپستول اورایک کلاشنکوف ان سے چھین لی۔شیرافضل مروت نے کہا کہ میرے پاس وہ ویڈیو ہے ایک کی شرٹ کھینچی تو ٹرررر کرکے پھٹ گئی۔ اس پر ایوان میں قہقہے لگ گئے اور اسپیکر ایاز صادق نے بھی مسکراتے ہوئے پوچھا کہ کیسے پھٹا؟ ٹرر کرکے؟ تو اس پر پی ٹی آئی لیڈر نے کہا کہ جو آواز ہوتی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ اس ایوان کا رکن ہوں آئی جی اسلام آباد کو طلب کر کے باز پرس کی جائے۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔