اسلام آباد(فارن ڈیسک)ایرانی صدر پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ ان کی خارجہ پالیسی کا محور امن اور دنیا سے رابطے بڑھانا ہے، ایران کسی سے لڑنا نہیں چاہتا مگر کسی بھی جبر کی مخالفت اور ظالم سے دشمنی ہوگی۔صدر پزشکیان اور ان کی نئی کابینہ سے پہلی ملاقات کے موقع پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے صدر پزشکیان حکومت پر زور دیا کہ وہ مصنوعی ذہانت کا اعلی ترین معیار حاصل کرے اور اے آئی سائنسز میں اپنے طور پر انفرااسٹرکچر بنائے۔ آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران ماضی میں قالینوں اور تیل کی وجہ سے جانا جاتا تھا مگر آج اس کی پہچان سائنس، علاقائی قوت اور اسٹریٹیجک گہرائی ہے۔آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ دنیا کے ممالک پر اثرانداز ہونے کی صلاحیت بہت اہم معاملہ ہے اور یہ ایک موقع ہے جسے ایران کو حاصل کرنا چاہیے۔انہوں نے خبردار کیا کہ دنیا کے موقع پرست اور طاقت حاصل کرنے کے خواہش مندوں کی کوشش ہے کہ مصنوعی ذہانت کی ایجنسی بنائی جائے تا کہ دیگر ممالک اس میدان میں ترقی نہ کرسکیں۔سائبراسپیس سے متعلق آیت اللہ خانہ ای نے کہا کہ یہ بے قابو ہے، اس ضمن میں قانون کی بالادستی ہونی چاہیے ورنہ یہ خطرہ بن جائے گی۔اسو موقع پر صدرپزشکیان نے مغربی ممالک کی پابندیوں سے متعلق کہا کہ اگر ایران اپنے تمام پڑوسیوں سے دوستانہ تعلقات قائم کرلے تو امریکی پابندیاں بے اثر ہوجائیں گی۔انہوں نے کہا کہ یورپیوں نے اپنی سرحدیں ایک دوسرے کیلئے کھولیں، متحد ہوئے اور ایک کرنسی اپنا لی مگر ہم مسلمان اپنے درمیان دیوار بنا رہے ہیں۔مسلم ممالک کے ایک دوسرے سے تعلقات پر زور دیتے ہوئے صدر پزشکیان نے کہا کہ مسلمان ایک دوسرے کے بھائی ہیں اور بھائیوں کے درمیان امن قائم کیا جانا چاہیے۔
اتوار, جون 1
تازہ ترین
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک
- چین عالمی سبز ترقی کو فروغ دینے میں ایک ثابت قدم اداکار ہے۔
- آرمی چیف اور وزیراعظم سے اپیل، جہاد کے تصور پر قوم کو متحد کریں: حافظ نعیم الرحمان
- پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے: ترک سفیر