لاہور(خبرگیر نیوز ڈیسک)لاہور میں امیر بالاج ٹیپو قتل کے نامزد ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے کینال روڈ پر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کا واقعہ کینال روڈ پر ایف سی کالج انڈر پاس کے قریب اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ بیٹی کو اسکول سے لینے گلبرگ جا رہے تھے۔پولیس نے بتایاکہ حملہ آور موٹرسائیکل سوار تھے اور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے، حملے میں جاوید بٹ کی اہلیہ زخمی ہوئیں، ان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔7 ماہ قبل امیر بالاج ایک شادی کی تقریب میں مارے گئے تھے۔ خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ اور گوگی بٹ اس مقدمے میں نامزد ہیں۔ اس مقدمے کا مرکزی ملزم احسن شاہ گزشتہ دنوں ایک پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔ فارنزک ٹیم کی طرف سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈیڈ ہائوس منتقل کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے آپریشنز، انویسٹی گیشن اور آرگنائزڈ یونٹ کی تین ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتول جاوید بٹ، طیفی بٹ کے مقدمات کی پیروی کرتے تھے۔
جمعہ, اپریل 4
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔