اسلام آباد(نیوزڈ یسک)11 سال بعد کسی بھی چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ہوگا، چینی وزیراعظم ایس سی او سربراہان کے اجلاس میں چین کی نمائندگی کریں گے،چین کے وزیراعظم لی چیانگ اگلے ماہ پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان 2 حصوں پر مشتمل ہوگا، دورے کے پہلے حصے کے تحت چینی وزیراعظم 14 اکتوبرکواسلام آبادپہنچیں گے۔ذرائع نے بتایاکہ دو طرفہ دورے میں پاک چین تعلقات اور دیگر امور زیر غور آئیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی وزیر اعظم کے دورے کا دوسرا حصہ 15 اکتوبر سے کثیرالجہتی ہوگا، وہ 15 اور16 اکتوبرکو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق چینی وزیراعظم ایس سی او سربراہان کے اجلاس میں چین کی نمائندگی کریں گے، یہ 11 سال بعد کسی بھی چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ہوگا۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی وزیراعظم کے اس دورے پر دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔
بدھ, جون 25
تازہ ترین
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی
- قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دیدی
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک