کراچی(کرائم نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے شفیق موڑ کے قریب رانگ وے سے آنے والی پولیس موبائل کی ٹکر سے راہ گیر بچہ زخمی ہوگیا۔موقع پر موجود افراد مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پولیس اہلکاروں کو گھیرلیا جس پر زخمی بچے کو پولیس نے قریبی نجی اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال منتقل کرنے کے بعد پولیس اہلکار فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، پولیس موبائل ون فائیو کی تھی۔پولیس حکام کے مطابق اہلکاروں کو معطل کردیا ہے، بچے کے علاج کے اخراجات بھی برداشت کر رہے ہیں۔ادھر ماڑی پور روڈ پر ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد لوگوں نے ڈبل کیبن گاڑی کو گھیرے میں لے لیا۔گاڑی میں سوار شخص نے ہوائی فائرنگ کردی جس سے بھگدڑ مچ گئی۔ لوگوں نے حادثے کے ذمہ دارشخص کی فرار کی کوشش ناکام بنادی۔پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور گاڑی میں سوار شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
اتوار, دسمبر 8
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز