وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی گزشتہ روز سنگجانی جلسے میں تقریر بھونڈی قرار دے دی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات نے کہا کہ چلو بھر پانی ہوتا تو علی امین گنڈا پور اس میں ڈوب مرتے۔ سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کرکے بھی جلسہ گاہ نہ بھر سکے۔ لاہور آئیں آپ کو جواب دیں گے۔ خاتون وزیراعلیٰ کے بھائی بیٹھے ہیں،آپ آئیں لاہور آپ کو دیکھتے ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ایک وزیراعلیٰ دہشت گردوں سے بھاگ کر آتا ہے، ایک وزیراعلیٰ دہشت گردوں سے بھاگ کر آتا ہے، کاش آپ کہتےہیں میں دہشت گردوں کا مقابلہ خود کروں گا، آپ سیکیورٹی ایجنسیز کا اجلاس بلاتےاور دہشتگردوں کو وارننگ دیتےہو، کاش ہم کہہ سکتے کہ آپ نے کوئی بڑا منصوبہ بنایا۔ غصہ جائز ہے کہ سرکاری مشینری استعمال کرکےبھی جلسہ گاہ نہ بھر سکے۔
اس موقع پر ن لیگی رہنما امیر مقام نے کہا کہ جب علی امین گنڈا پور کو عدالت میں طلب کیا جاتا ہے تو وہ اچانک سے بیمار بن جاتے ہیں لیکن انتشار پھیلانے کے لیے وہ بالکل تندرست ہیں۔ بولے پی ٹی آئی نے سنگ جانی میں صرف یونین کونسل کی سطح کا جلسہ کیا۔