پیر, دسمبر 23

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ متنازعہ آئینی ترمیم کی عوام میں کوئی پذیرائی نہیں ہوگی، حکومت سپریم کورٹ ججزکی عمراورتعداد کےحوالےسےبل نہ لائے۔

لاہور میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت سپریم کورٹ ججزکی عمر اور تعداد کے حوالے سے بل نہ لائے، پارلیمنٹ میں اکثریت فارم47سے مسلط افراد کی ہے، جعلی نمائندگی پرمشتمل پارلیمنٹ کی پاس کردہ آئینی ترمیم کی کوئی وقعت نہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ متنازعہ آئینی ترمیم کی عوام میں کوئی پذیرائی نہیں ہوگی، چیف جسٹس کوچاہیےتھاکہ واضح موقف دےکرابہام دورکردیتے، امید ہےچیف جسٹس کہیں گےنہ توایکسٹینشن چاہیےنہ یہ عمرپرترمیم لانےکاوقت ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version