جمعرات, ستمبر 19

بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف نئے توشہ خانہ کیس کا ٹرائل ایف آئی اے قوانین کے تحت شروع ہوگیا۔

پیر کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ کیس کی ایف آئی اے قوانین کے تحت پہلی سماعت کی اور تفتیشی افسر سے 23 ستمبر کو رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت کی جانب سے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بھی اس روز تک ملتوی کر دی گئی۔

اڈیالہ جیل میں سماعت کے آغاز پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ نیب ترامیم کے بعد یہ پہلا کیس ہے جو ایف آئی اے کو ٹرانسفر ہوا ہے ، کیس کو پہلے ایف آئی اے قوانین کے تحت دیکھنا ضروری ہے ۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے حکم دیا کہ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر اب تک کی گئی تفتیش کی رپورٹ پیش کریں ، دنوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بھی 23 ستمبر کو ہو گی ۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے ۔

Leave A Reply

Exit mobile version