جولائی 2024 کے دوران آئرن اینڈ سٹیل کی قومی درآمدات میں 9فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایف ) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 45.4 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ جولائی 2023 میں آئرن اینڈ سٹیل کی درآمدات کی مالیت 41.6 ارب روپے رہی تھی۔
اس طرح جولائی 2023 کے مقابلہ میں جولائی 2024 کے دوران آئرن اینڈ سٹیل کی ملکی درآمدات میں 3.8ارب روپے یعنی 9.18فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔