اتوار, دسمبر 15

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس جی 11 کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا تاہم بعد ازاں زخمی شخص بھی اسپتال میں دم توڑ گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وقوعہ کےفوری بعد پولیس کےافسران موقع پر پہنچ گئے، لاش اورزخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، آئی جی اسلام آباد نے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کاحکم دیا ہے۔ ملزم کوجلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Leave A Reply

Exit mobile version