اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ2 اکتوبر کو پنجاب اور ملتان میں احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے دوران وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور رکاوٹوں کی وجہ سے واپس نہیں گئے۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ان سب رکاوٹوں کو عبور کر کے وہ پنجاب میں آئے، آج بھی انھوں نے کافی رکاوٹوں کا سامنا کیا ہے، ہمارا جرم پر امن طور پر عدلیہ کے حق میں آواز اٹھانا ہے، آج کا احتجاج عدلیہ کی آزادی کیلئے تھا، امین گنڈا پو ر کو روکنے کیلئے ربڑ کی گولیاں چلائی گئیں۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانے کیلئے عوامی پریشر بڑھا کر تمام جھوٹے کیسز ختم کرائیں گے، علی امین گنڈا پور نے یہ نہیں کہا تھا کہ وہ جیل توڑ کر عمران خان کو رہا کرائیں گے، خان صاحب نے پالیسی واضح کردی ہے کسی سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پولیس کا ہمارے پارٹی رہنماں اور کارکنوں کے خلاف کل رات سے آپریشن جاری ہے، ان تمام حالات کے باوجود ہماری صرف ایک خواہش ہے کہ پاکستان میں آزاد عدلیہ ہو نی ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مولانا نے یقین دلایا ہے کہ ان کا کندھا عدلیہ کے خلاف استعمال نہیں ہو گا، حکومت نے آئینی ترمیم کا پیپر مولانا سے بھی شیئر نہیں کیا تھا۔
جمعہ, مارچ 21
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔