اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایف بی آر ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہیکہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر تاریخ میں توسیع پرغورہوسکتا ہے۔ایف بی آر ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم کو تاریخ میں توسیع کی سفارش کی جائیگی۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے دوران سسٹم پر بہت بوجھ ہے۔ 28ستمبر تک 29 لاکھ گوشوارے جمع ہوچکے ہیں۔ گزشتہ سال 28 ستمبر تک 14 لاکھ گوشوارے جمع ہوئے تھے۔دوسری جانب ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہیکہ ویب سائٹ کے تکنیکی مسائل کے ازالے کے لیے مناسب وقت دیا جائیگا، یقینی بنائیں گیکہ کوئی شہری ٹیکس ریٹرن جمع کرانے سے محروم نہ رہے۔واضح رہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانیکے لیے 30ستمبر تک کا وقت دیا ہوا ہے جس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔دوسری جانب وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں مشکلات پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کے اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔
پیر, دسمبر 9
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز