اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ قطر کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے دوحہ میں ملاقات کی ہے، الدیوان الامیری پہنچنے پر امیر قطر نے وزیراعظم اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پرتپاک استقبال اور فراخدلی سے مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور موجودہ تعاون کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں قطر کی ریاست کی جانب سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی مسلسل معاونت کو سراہتے ہوئے پاکستان میں اہم اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔وزیراعظم کے دورہ قطر پر جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی جس میں سرمایہ کاری اور تجارت پر خصوصی زور دیا گیا اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔اعلامیہ کے مطابق دونوں فریقین نے گزشتہ سرمایہ کاری کے وعدوں کے تناظر میں پاکستان میں متعدد شعبوں میں اہم مواقع پر تبادلہ خیال کیا، باہمی دلچسپی کی اہم علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی اہمیت اور اقتصادی شراکت داری کو بڑھانے، تجارتی تبادلے میں اضافے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی دونوں فریقین کی خواہش پر زور دیا۔قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے اور معیشت سمیت تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی تبادلوں میں تعاون کی مختلف راہیں تلاش کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کی تعاون کے ضمن میں قطر کے کردار پر اظہار تشکر کیا، انہوں نے قطر میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد کی موجودگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کو جوڑنے والے پل کا کام کرتا ہے۔قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے خطے میں ایک سٹریٹجک پارٹنر کے طور پر پاکستان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کو پورا کرنے کے لیے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے قطری فریق کے عزم کا اظہار کیا۔اعلامیہ کے مطابق دونوں فریقین نے علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا، موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پرامن حل اور تعاون پر مبنی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے ریاست قطر کی سفارتی کوششوں اور انسانی بنیادوں پر اقدامات کی تعریف کی، خاص طور پر مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ثالث کے طور پر ریاست قطر کے کردار اور خطے میں سلامتی اور استحکام کے قیام کے لیے کوششوں کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔اپنے دورہ قطر کے دوران وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے قطر میوزیم کے زیر اہتمام نمائش ’منظر پاکستان میں آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر 1940 سے اب تک‘ کا بھی دورہ کیا۔اعلامیہ کے مطابق دونوں فریقین نے باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے، تعاون کو گہرا کرنے اور نئے افق کو تلاش کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کے دوروں کے مسلسل تبادلے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔
اتوار, دسمبر 8
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز