لاہور(نیوزڈیسک) لاہور سمیت پنجاب میں سموگ کے پیش نظر مزیدپابندیاں لگا دی گئی ہیں ڈی جی محکمہ ماحولیات نےلاہور اور ملتان میں یونیورسٹیز اور کالجز بند کر دیں، ڈی جی ماحولیات عمران حامدشیخ نےنوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ڈی جی ماحولیات کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور اور ملتان میں یونیورسٹیزاورکالجز بند رہیں گے، یونیورسٹیز اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کر دیا گیا، مری کے علاوہ تمام اضلاع کے سکولز24 نومبر تک بند رہیں گے، لاہور اور ملتان میں تمام تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کواجازت ہو گی، ہیوی ٹریفک کی لاہور اور ملتان میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی، اینٹوں کے بھٹے، فرننس انڈسٹری کے کام پر بھی بندش ہوگی،لاہور اورملتان میں ریسٹورینٹس صرف 4 بجے تک کام کریں گے، ریسٹورنٹس کو4 سے8 بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہو گی۔لاہور اور ملتان میں ڈاکٹرز،نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، لاہور اور ملتان میں تمام ہسپتالوں کی او پی ڈیز رات 8 بجے تک کام کریں گی، ریسکیو 1122 سموگ متاثرہ مریضوں کی معاونت کرے گا، 8 بجے کے بعد ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے،تمام فیصلوں کا اطلاق16نومبر سے24 نومبر تک ہوگا۔دوسری جانب فارمیسز، ڈیپارٹمنٹل سٹورز، ڈیری شاپس، آٹاچکی، تندوروں کو استثنیٰ ہوگا۔
اتوار, دسمبر 8
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز