اسلام آباد (نیوزڈیسک) ملک بھر میں سوشل میڈیا سروسز ایک بار پھر سست روی کا شکار ہو گئیں جس کے باعث صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول واٹس ایپ، فیس بُک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک عارضی طور پر معطل یا سست روی کا شکار ہوگئے ہیں، ملک کے مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا سروسز تاحال متاثر ہیں جسکی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہفتہ کی رات سے ہی تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تعطل کا شکار ہیں جس سے پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ اور گوگل سروسز کو اپنے معمول کے آپریشنز انجام دینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گزشتہ شب سے واٹس ایپ پر بھی صارفین کو ڈاؤن لوڈنگ میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے اس تعطل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھی تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔دوسری جانب وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے مزید کہا کہ ملک بھر میں ڈیٹا سروس مکمل فعال ہے، ڈیٹا سروس پر تمام ایپس 100 فیصد درست کام کر رہی ہیں، موبائل ٹاور پاکستان میں ضرورت سے کم ہیں، اس کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں، گزشتہ سال کی نسبت رواں سال آئی ٹی انڈسٹری میں بے پناہ ترقی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایکس کی بندش کا مطلب اظہار رائے پر پابندی ہرگز نہیں، ملک پر یومیہ سائبر حملے ہوتے ہیں، سائبر سکیورٹی وقت کی ضرورت ہے، یوٹیوب، فیس بک سمیت تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اظہار رائے کی آزادی ہے، جہاں سکیورٹی کی بات ہو وہاں وزارت داخلہ پی ٹی اے کو ہدایات دیتی ہے۔
بدھ, دسمبر 11
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز