شیخوپورہ(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر برائے صنعتی پیداوار و رہنما مسلم لیگ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے جو شرائط رکھی ہیں وہ سمجھ سے بالاتر ہیں۔ شیخوپورہ میں واٹر فلٹریشن سکیم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی شرائط پر عمل کرنا ممکن نہیں، پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی تحریک میں عوام ساتھ نہیں دے گی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر ہی سب کچھ ہوتا ہے تو وہی قصوروار ہیں، رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے حوالے سے عدالتیں آزاد ہیں امید ہے قانون کے مطابق فیصلہ دیں گی۔لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کی ترقی میں کسان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، پی ٹی آئی کی کسان دشمن پالیسیوں نے زراعت کو شدید نقصان پہنچایا، کسانوں کی بہتری کیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے، ٹریکٹر کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت 10 لاکھ روپے تک سبسڈی دے رہی ہے۔
اتوار, جون 1
تازہ ترین
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک
- چین عالمی سبز ترقی کو فروغ دینے میں ایک ثابت قدم اداکار ہے۔
- آرمی چیف اور وزیراعظم سے اپیل، جہاد کے تصور پر قوم کو متحد کریں: حافظ نعیم الرحمان
- پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے: ترک سفیر