اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو کو بل پر کسی قسم کا کوئی ابہام نہیں، ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کےساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں، بل کے قانونی نقطوں پر بات ہوگی۔ قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام ہے، ہم ہرچیز کیلئے حاضر ہیں۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ صدر کے پاس دوبارہ بل پر اعتراض کا حق نہیں ہوتا، کوئی بھی قانون سازی تب تک مکمل نہیں ہوتی، جب تک صدر دستخط نہیں کرتے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آرٹیکل 75 کہتا ہے کہ صدر 10 روز کے اندر رضا دیتا ہے یا پھر مجلس شوریٰ کو واپس بھیجتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب صدر بل واپس کرتا ہے تو آئین کے مطابق بل کو مشترکہ اجلاس میں رکھا جاتا ہے، مشترکہ اجلاس بل کو ترامیم کے ساتھ یا ترامیم کے بغیر پاس ہوجاتا ہے۔ وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے، امن و امان کیلئے وفاق صوبوں کومکمل معاونت فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کرم کے مسئلے پر خیبر پختونخوا حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، گورنرنے وفاق کے نمائندے کی حیثیت سے وہاں جرگہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہوتی اگر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا بھی اقدامات کرتے، یقین دلاتا ہوں وفاقی حکومت اس معاملے کو دیکھ رہی ہے اور وزیر داخلہ کو ہدایات ہیں کہ وہ اس پر نظر رکھیں۔
بدھ, دسمبر 18
تازہ ترین
- ملک میں سرمایہ کاری کو بڑھانا حکومت کی ترجیح ہے: شہباز شریف
- نواز شریف نے ملک کے مفاد کی خاطر دوستی کا ہاتھ بڑھایا: عطا ء اللہ تارڑ
- یونان نے کشتی حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ حکومت پاکستان کو بھجوا دی
- درجنوں لاپتہ پاکستانیوں کے بچنے کی امیدیں ختم ہوگئیں، پاکستانی سفیر
- ججز تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن رولز کا ابتدائی مسودہ جاری کر دیا
- سارہ شریف قتل کیس میں والد اور سوتیلی ماں کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی
- سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے ہی تلاش کرنا ہوگا: بیرسٹر گوہر
- انسداد پولیو کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا انتہائی تشویشناک ہے: وزیراعظم
- وزیراعظم کو بل پر کوئی ابہام نہیں، مولانا کیساتھ پھر بیٹھنے کیلئے تیار ہیں: اعظم تارڑ
- حکومت تنازع سےبچنے کیلئے ہمارا موقف تسلیم کرے: مولانا فضل الرحمان
- لندن :فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج
- عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق