اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ نے ججز تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن رولز کا ابتدائی مسودہ جاری کر دیا۔ ابتدائی مسودہ عوام رائے جاننے کیلئے ویب سائٹ پر جاری کیا گیا، ججز کی تقرری کیلئے میرٹ پروفیشنل کوالیفیکیشن، قانون پر عبور اور صلاحیت پر مشتمل ہوگا، ججز کیلئے میرٹ پر امیدوار کی ساکھ اور دباؤ سے آزاد ہونا بھی شامل ہوگا۔ مسودہ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ججز کیلئے نامزدگیوں میں وکلاء اور سیشن ججز کی مناسب نمائندگی ہونی چاہیے، سپریم کورٹ میں تعیناتی کیلئے تمام ہائی کورٹس کی مناسب نمائندگی یقینی بنائی جائے۔ اس بات کو بھی مسورہ میں یقینی بنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں تعیناتی ہائی کورٹس کے پانچ سینئر ترین ججز میں سے ہونی چاہیے، ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری تین سینئر ترین ججز میں سے ہوگی۔ جوڈیشل کمیشن میں تمام ناموں پر غور کرنے کے بعد ووٹنگ کا عمل شروع ہوگا، جوڈیشل کمیشن کے 2010 کے رولز ختم کر دیے گئے۔
بدھ, دسمبر 18
تازہ ترین
- ملک میں سرمایہ کاری کو بڑھانا حکومت کی ترجیح ہے: شہباز شریف
- نواز شریف نے ملک کے مفاد کی خاطر دوستی کا ہاتھ بڑھایا: عطا ء اللہ تارڑ
- یونان نے کشتی حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ حکومت پاکستان کو بھجوا دی
- درجنوں لاپتہ پاکستانیوں کے بچنے کی امیدیں ختم ہوگئیں، پاکستانی سفیر
- ججز تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن رولز کا ابتدائی مسودہ جاری کر دیا
- سارہ شریف قتل کیس میں والد اور سوتیلی ماں کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی
- سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے ہی تلاش کرنا ہوگا: بیرسٹر گوہر
- انسداد پولیو کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا انتہائی تشویشناک ہے: وزیراعظم
- وزیراعظم کو بل پر کوئی ابہام نہیں، مولانا کیساتھ پھر بیٹھنے کیلئے تیار ہیں: اعظم تارڑ
- حکومت تنازع سےبچنے کیلئے ہمارا موقف تسلیم کرے: مولانا فضل الرحمان
- لندن :فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج
- عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق