لاہور (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم سیاسی مذاکرات کے قائل ہیں، سیاسی دہشت گردی نہیں چل سکتی۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ سیاست کی آڑ میں ملک پر حملے کئے گئے، 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، ماسٹر مائنڈ کو بھی سزا ہوگی، 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں کو مسمار کیا گیا، بیرون ملک سے پاکستان کے خلاف ٹرینڈ چلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتشار اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، سیاسی جماعتیں بعد میں پاکستان پہلے ہے، اختلافات سیاستدانوں سے کریں، شہداء کے ساتھ دشمنی کیوں کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت میں مہنگائی عروج پر تھی، نواز شریف کی جماعت نے ملک میں مہنگائی کم کی ہے، ملک میں معیشت کے تمام اعشارئیے مثبت ہیں، مسلم لیگ ن کے دور میں سٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ہے، ملک میں منصوبے لگ رہے ہیں، غیر ملکی تاجر پاکستان آ رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مہنگائی مزید کم ہوگی، عوام کی مشکلات حل کریں گے، روپے کی قدر مستحکم ہے، ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے ہر فورم پر فلسطین کی بات کی ہے۔
اتوار, اپریل 27
تازہ ترین
- چین پر یقین ایک بہتر کل پر یقین ہے۔
- امریکہ کے "باہمی محصولات” کثیرالطرفہ تجارتی نظام پر براہ راست حملہ ہیں
- چین کی خلائی شراکت داری: انسانیت کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا
- ٹیرف اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی: وقت آگیا ہے کہ امریکہ چین کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پر نظر ثانی کرے۔
- ایک چینی کار ساز کمپنی بڑے پیمانے پر مصنوعی سیارہ تیار کر رہی ہے – ہر 28 دن میں ایک
- غیر فلٹر شدہ چین زبردست دلکشی دکھاتا ہے۔
- امریکی ‘ٹیرف بلیک میل’ عالمی صنعتی، سپلائی چین کے استحکام کو سنجیدگی سے متاثر کرتا ہے۔
- یو ایس ٹیرف کا غلط استعمال: کثیر الجہتی تجارتی نظام کی خود ساختہ تخریب کاری
- چین کے کنزیومر ایکسپو میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پائیدار اعتماد کا اشارہ دیا۔
- امریکہ کی معاشی بدمعاشی اس کے اپنے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے۔
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ