لاہور (نیوزڈیسک) احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد کردی۔ احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے پرویز الہٰی کیخلاف مبینہ کرپشن کیس کی سماعت کی، چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے ان کے وکیل امجد پرویز کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ دوران سماعت ایڈووکیٹ امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ چودھری پرویز الہٰی احاطہ عدالت میں تشریف لا چکے ہیں، وہ گاڑی سے باہر نہیں آ سکتے، کوئی بھی جا کر دیکھ سکتا ہے کہ پرویز الہٰی عدالت میں موجود ہیں۔ ایڈووکیٹ امجد پرویز کا کہنا تھا کہ ہم سابق وزیراعلیٰ کی حاضری سے مکمل استثنٰی کی درخواست جمع کروانا چاہتے ہیں، ہم کیس کو اب آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں، ہماری طرف سے کیس میں کوئی بھی دشواری نہیں آئے گی۔اس پر عدالتی عملے نے گاڑی میں جا کر پرویز الہٰی کی حاضری مکمل کی،عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد کردی، پرویز الہٰی نے صحت جرم سے انکار کردیا تاہم انہوں نے فرد جرم کی شیٹ پر دستخط کردیئے۔ بعد ازاں احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا کیس کی مزید سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی۔
بدھ, فروری 5
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق