وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو پتہ چلنا چاہئے کہ مودی انٹرنیشنل دہشت گرد ہے۔وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ یہ حقیقت سامنے آنی چاہئے کہ پاکستان کو دہشت گردی سے کتنا نقصان ہوا، فیصلہ ہونا چاہئے کہ جو ہم پر دہشت گردی کا الزام لگایا جاتا ہے کیا اس میں کوئی صداقت ہے؟۔خواجہ محمد آصف کے مطابق ہم نے بارہا کہا کہ پلوامہ اور دیگر واقعات کی تحقیقات ہونی چاہئے، ان مذاکرات میں کوئی انکوائری کمیشن بننا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساری دنیا سے زیادہ نقصان اٹھایا، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نقصانات آج بھی برداشت کر رہے ہیں۔خواجہ محمد آصف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات چیت ہونی چاہئے، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہمارا نقطہ نظر یو این کی قراردادیں ہیں۔
اتوار, جولائی 6
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔