امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آرمی چیف، وزیراعظم سے اپیل ہے جہاد کے تصور پر قوم کو متحد کریں۔خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام عظیم الشان دفاع پاکستان اور غزہ یکجہتی مارچ کیا گیا، مارچ میں ہزاروں افراد اور خواتین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ قوم متحد ہوئی تو دشمن کو دھول چاٹنے پر مجبور کیا ، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ یکجہتی کو برقرار رکھنے کے اقدامات کرے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں شرکت سے پاکستان کو بے پناہ نقصان ہوا، بھارت نے اسرائیلی ٹیکنالوجی کے ساتھ پاکستان پر حملہ کیا، انڈیا کا غرور، تکبر ڈھیر ہوگیا۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہماری بہادرافواج نے فرانس کے رافیل طیارے اور اسرائیلی ڈرونز کو گرادیا گیا، پاکستان کو فتح نصیب ہوئی، جب افواج صہیونیوں اور اسلام مخالف قوتوں کا مقابلہ کرتی تو قوم متحد ہوجاتی ہے۔حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم سے کہتا ہوں کہ جہاد کے تصور پر قوم کو اکٹھا کریں، اب قوم میں یقین اور امید پیدا ہوگئی ہے۔
جمعرات, مئی 22
تازہ ترین
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک
- چین عالمی سبز ترقی کو فروغ دینے میں ایک ثابت قدم اداکار ہے۔
- آرمی چیف اور وزیراعظم سے اپیل، جہاد کے تصور پر قوم کو متحد کریں: حافظ نعیم الرحمان
- پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے: ترک سفیر