وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکا کے یوم آزادی پر امریکی عوام اور قائم مقام امریکی سفیر نٹالی بیکر و سفارتی حکام کو مبارکباد دی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی حکومتی حکام اور عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ یوم آزادی پر امریکی عوام کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، امریکا کا یوم آزادی، قربانی اور جمہوریت کی عظمت کا مظہر ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ آزادی انسان کی شناخت، خودمختاری اور وقار کی علامت ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا ترقی، اتحاد اور امن کے راستے پر گامزن ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام عالم میں پائیدار امن کے لئے مثالی کردار ادا کیا ہے اور کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ امید ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں دیرینہ عالمی تنازعات حل ہوں گے، پاک بھارت کشیدگی میں صدر ٹرمپ کا کردار ایک معتدل، بصیرت افروز اور دانشمند قیادت کی مثال ہے، پاک بھارت کشیدگی میں ٹرمپ کا تعمیری کردار یاد رکھا جائے گا۔محسن نقوی نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں دیا تاریخی ظہرانہ پاک امریکا تعلقات کی نئی بنیاد ہے، پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملی اور باہمی تعاون مضبوط ہوا۔انہوں نے کہا کہ بحران کے لمحوں میں واشنگٹن کی متوازن حکمت عملی نے دوطرفہ تعلقات میں اعتماد و وقار میں اضافہ کیا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 4 جولائی کا دن امریکی عوام کیلئے عزم، حوصلے اور اتحاد کی تجدید کا دن ہے، دعا ہے کہ امریکا کا 249 واں یومِ آزادی دنیا میں انصاف، آزادی اور امن کا نیا پیغام ثابت ہو۔
بدھ, جولائی 16
تازہ ترین
- انڈونیشین وزیر دفاع کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل سے ملاقات
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کیلئے اضافے کا امکان
- الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ جاری
- وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد کے لیے ٹیکس چھوٹ دینے پر تحفظات کا اظہار
- قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ معمولی واقعہ نہیں تھا، دوبارہ ممکن ہے: آیت اللہ علی خامنہ ای
- ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ مظفر آباد، سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست
- سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، ججز کے خلاف 24 شکایات کا جائزہ، 19 خارج
- اُڑان پاکستان ملکی ترقی، آگے بڑھنے کا منصوبہ ہے: وزیراعظم
- مولانا فضل الرحمان کا خیبر پختونخوا میں تبدیلی کی خواہش کا اظہار
- نا اہلی ریفرنس: 26 معطل ارکان کی سپیکر سے ملاقات، مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
- وزیراعظم کی وزارتوں کی کارکردگی بڑھانے کیلئے ماہرین کی خدمات لینے کی ہدایت