گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ معاشرے میں مذہبی منافرت پھیلائے، پورے پنجاب کی صورتِ حال پرامن اور بہترین ہے۔راولپنڈی میں فوارہ چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے زبردست کام کیا اور زبردست انتظامات کیے، اچھے انتظامات ہیں، آج یوم عاشورہ کے جلوس امن کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے، قبل ازیں لاہور میں بھی امام بارگاہوں کے دورے کیے۔
انہوں نے کہا کہ مقدم مہینے کے دوران شہریوں نے پولیس کے ساتھ تعاون کیا، ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، امن کمیٹی نے زبردست انداز میں کام کیا، تمام جلوس شام تک اختتام پذیر ہوئے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پولیس نے سخت گرمی میں اچھے انتظامات کیے، حالات پُرامن ہیں، گزشتہ حکومت کے بعد حالات کافی زیادہ مشکل ہو چکے تھے، تمام لوگوں کو مذہبی آزادی ہے، کسی کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہے، اب حالات بہت بہتر ہیں، ہر کسی کو حق حاصل ہے کہ آزادی کے ساتھ اپنی عبادت کرے۔سردار سلیم حیدر کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی لاکھوں کی تعداد میں لوگ مرکزی جلوس میں شامل تھے، ہر کوئی افسر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا، ملک کے لیے سب نے کام کرنا ہے، محرم الحرام میں ایک بہترین فضا قائم ہوئی، سب کو حصہ بننا ہو گا۔
منگل, جولائی 15
تازہ ترین
- انڈونیشین وزیر دفاع کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل سے ملاقات
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کیلئے اضافے کا امکان
- الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ جاری
- وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد کے لیے ٹیکس چھوٹ دینے پر تحفظات کا اظہار
- قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ معمولی واقعہ نہیں تھا، دوبارہ ممکن ہے: آیت اللہ علی خامنہ ای
- ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ مظفر آباد، سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست
- سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، ججز کے خلاف 24 شکایات کا جائزہ، 19 خارج
- اُڑان پاکستان ملکی ترقی، آگے بڑھنے کا منصوبہ ہے: وزیراعظم
- مولانا فضل الرحمان کا خیبر پختونخوا میں تبدیلی کی خواہش کا اظہار
- نا اہلی ریفرنس: 26 معطل ارکان کی سپیکر سے ملاقات، مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
- وزیراعظم کی وزارتوں کی کارکردگی بڑھانے کیلئے ماہرین کی خدمات لینے کی ہدایت