پاکستان اور ترکیہ کے درمیان علاقائی استحکام کے لئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔اسلام آباد میں ترک وزیر خارجہ حکان فدان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات قائم ہیں، دونوں ممالک کئی علاقائی اور عالمی معاملات پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلے مضبوط تعلقات کا مظہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہی ہے، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مشترکہ کمیٹیوں کے ذریعے تعاون موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے وزراء خارجہ اور دفاع کی میزبانی کر کے خوشی ہوئی ہے، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بات ہوئی، مختلف شعبوں میں ترکیہ کے تجربات سے استفادہ کر رہے ہیں، پاکستان ترکیہ کو اپنا قابل اعتماد دوست اور برادر ملک سمجھتا ہے۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ترکیہ کا ماورف سکول آزاد کشمیر میں کھولنے کی بات ہوئی، کراچی میں ترکیہ کے تاجروں کیلئے خصوصی اقتصادی زون بنانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان نے کہا کہ پاکستان کی مہمان نوازی کے شکرگزار ہیں، بھرپور میزبانی پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے مشکور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا اسے ہمارا مشترکہ اعلامیہ سمجھا جائے، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان منفرد نوعیت کے تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات کو ادارہ جاتی شراکت داری میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔حکان فدان نے کہا کہ دونوں ملکوں نے اقتصادی امور، ثقافت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا، دونوں ممالک باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے خواہاں ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان آئل اور گیس میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں، قبرص کے معاملے پر پاکستان کی حمایت ہمارے لئے انتہائی اہم ہے۔ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نے ضبط وتحمل اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا، اسرائیلی جارحیت نے پورے خطے کو خطرے میں ڈالا۔قبل ازیں ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان اور وزیر دفاع یاشر گوولر دفتر خارجہ پہنچے جہاں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
بدھ, جولائی 9
تازہ ترین
- پاکستان اور ترکیہ کا علاقائی استحکام کے لئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
- سیاسی نعروں کیلئے نہیں ، عوام کے لئے کام کرنا ہے: علی امین گنڈا پور
- دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی، عدم مساوات کا مقابلہ ملکرکرنا ہوگا: بلاول بھٹو
- بھارت نے دہشتگردی کو پاکستان کیخلاف بطور پالیسی اپنایا ہوا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- پنجاب میں ترقیاتی منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے، ٹیم کو شاباش دیتی ہوں: مریم نواز
- سب تحریک پر فوکس کریں، سلیمان اور قاسم بھی حصہ لینا چاہتے ہیں: علیمہ خان
- غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی تیاری، رفح کے ملبے پر کیمپ قائم کرنے کا حکم
- نواسہ رسولؐ کی جدوجہد ظلم و جبر کیخلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے: مریم نواز
- پنجاب کی صورتِ حال پرامن، کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں: گورنر
- آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا برپا، عالمِ اسلام بدستور خاموش ہے: خواجہ آصف
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار