وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان، ازبکستان ریلوے لائن سے تجارت کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کے شپنگ سیکٹر اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کی اصلاحات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں شپنگ سیکٹر میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے پلان مرتب کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔شہباز شریف نے ہدایت دی کہ نیشنل شپنگ کارپوریشن کو کارپوریٹ بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ شعبے میں شفافیت اور استعداد میں اضافہ ممکن ہو سکے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان اور ازبکستان ریلوے لائن سے خطے میں تجارت کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے اور وسطی ایشیاء سے تجارتی سامان پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے دنیا بھر میں منتقل ہو گا۔انہوں نے کہا ہے کہ ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے ریلوے اور شپنگ سیکٹر کی بہتری کلیدی اہمیت رکھتی ہے اور پاکستانی شپنگ لائنز کے ذریعے سامان کی ترسیل سے ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ کمانے کا یہ نادر موقع ہے۔وزیراعظم نے ہدایت دی کہ فریٹ کی مد میں خرچ ہونے والے زرمبادلہ کی بچت کیلئے بحری بیڑے میں جہازوں کی تعداد میں اضافے کے اقدامات کئے جائیں۔شہباز شریف نے وزارت سمندری امور اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو ہدایت کی کہ شعبے کی از سر نو اصلاحات اور پائیدار بزنس ماڈل پیش کیا جائے تاکہ شپنگ سیکٹر قومی معیشت میں فعال کردار ادا کر سکے۔اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، جنید انور چوہدری اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم