جمعہ, اگست 1

خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کیلئے بڑا چیلنج بن گیا ہے، ناراض ارکان کھل کر سامنے آگئے۔پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس نہ لینے کا اعلان کر دیا، ناراض امیدواروں عرفان سلیم، وقاص اورکزئی، خرم ذیشان، ارشاد حسین اور عائشہ بانو نے دستبرداری سے انکار کر دیا۔ناراض امیدوار خرم ذیشان نے کہا کہ میدان نہیں چھوڑوں گا، جبکہ عائشہ بانو کا اپنے ویڈیو میں کہنا تھا کہ دباؤ میں آئیں گے نہ سودے بازی کریں گے، بانی کے نظریے پر آج بھی قائم ہیں۔ گفتگو کرتے ہوئے عرفان سلیم نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 25 سے 30 ایم پی ایز رابطے میں ہیں، الیکشن میں سرپرائز دیں گے، سیاسی کمیٹی کی میٹنگ سے پہلے 13 کے مقابلے 11 ووٹوں سے فیصلہ ہوا کہ سینیٹ کا الیکشن کرایا جائے گا، بلامقابلہ نہیں ہوگا۔

Leave A Reply

Exit mobile version