پشاور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نئے اپوزیشن لیڈرز کی تقرری روک دی، عمر ایوب اور شبلی فراز کے خلاف مزید کارروائی سے بھی روک دیا۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔بیرسٹر گوہر نے مؤقف اپنایا کہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کے خلاف دو درخواستیں دائر کی ہیں، 5 اگست کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کی سیٹ کو خالی قرار دے دیا گیا، عدالت نے استفسار کیا کہ پہلے یہ بتائیں ان کیسز کو سننے کا کیا پشاور ہائی کورٹ کا دائر اختیار ہے یا نہیں؟عدالت عالیہ کو وکیل گوہر علی خان نے آگاہ کیا کہ آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت درخواست گزار کو نااہل کیا گیا، الیکشن کمیشن کا ممبران کو نااہل کرنا غیر قانونی اور غیر موثر ہے، رولز آف بزنس کے 67 (2) کے تحت اپوزیشن لیڈر کا انتخاب کیا جاتا ہے، 60 دن گزرنے کے بعد الیکشن کمیشن کسی کو نااہل نہیں کرسکتا ہے۔اپنے دلائل میں بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ سیکشن 213 کے تحت صرف الیکشن کمیشن ایڈمنسٹریٹو اختیار استعمال کرسکتا پے، کسی ممبر کو نااہل کرنے کے لیے سپیکر کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنا لازمی ہے، 14 مختلف طریقوں اور خلاف وزریوں پر ممبر کو نااہل کیا جاسکتا ہے۔دلائل جاری رکھتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ عدالت مناسب سمجھے تو اس کیس کو لارجر بنچ کو دے دے، الیکشن کمیشن ایک غلطی کر رہا ہے، 9 مئی ایک افسوسناک واقعہ ہوا ہے، اے ٹی سی میں 88 مقدمات درج گئے ہیں، ایم این اے عبد الطیف کو دس سال کی سزا سنائی گئی ، عمر ایوب اور دیگر رہنمائوں کے خلاف عبد الطیف کا کیس بنیاد بنا کر کارروائی کی گئی ہے، یہ وہ غلطی ہے جو الیکشن کمیشن کر رہا ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے خود کو مس گائیڈ کیا ہے، آرٹیکل 63(2) کی غلط تشریح کی گئی ہے، الیکشن کمیشن سید یوسف رضا گیلانی کے کیس کا حوالہ دے رہا ہے جو یہاں ٹھیک نہیں ہے، سید یوسف رضا گیلانی کا کیس اس کیس سے بالکل مختلف تھا، ہماری درخواست ہے الیکشن کمیشن کو مزید کارروائی سے روک دیں۔عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 اگست تک جواب طلب کر لیا۔
منگل, اگست 26
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی