معرکہ حق میں لازوال جرأت اور جنگی مہارت کا اعتراف کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ’ہلال جرأت‘ جبکہ وفاقی وزراء اور چیئرمین پیپلز پارٹی کو نشان امتیاز سے نواز دیا گیا۔ایوان صدر اسلام آباد میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت مختلف سول و عسکری شخصیات شریک ہوئیں۔اعلیٰ اعزازات دینے کی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ’نشان امتیاز‘ عطاء کیا جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو معرکہ حق کے دوران انتہائی مشکل وقت میں جنگ کی قیادت کی لازوال جرات، جنگی مہارت اور غیر متزلزل حب الوطنی کے اعتراف میں ’ہلال جرأت‘ سے نوازا گیا۔چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو پاکستان کی بحری سرحدوں کی حفاظت یقینی بنانے پر ’نشان امتیاز‘ عطا کیا گیا جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ’ہلال جرأت‘ سے نوازا گیا، انہوں نے فضائی جنگ میں دشمن کی برتری کو خاک میں ملایا۔علاوہ ازیں سفارتی سطح پر پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑنے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو بھی اعزاز سے نوازا گیا، سندھ طاس معاہدے پر بھرپور مؤقف اپنانے پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔بھارت کی بلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کو ’نشان امتیاز‘ اور معرکہ حق میں اطلاعات کی بہترین ترسیل پر وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کو ’نشان امتیاز‘ سے نوازا گیا۔داخلی محاذ پر بہترین یکجہتی اور امن قائم رکھنے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو بھی ’نشان امتیاز‘ سے نوازا گیا۔علاوہ ازیں پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کو ’نشان امتیاز‘ سے نوازا گیا، انہوں نے بھارت کی مکارانہ سازشوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا تھا۔
منگل, اگست 26
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی